Visit of Ambassadors of Azerbaijan
April 29, 2022Approval of housing scheme
September 29, 2022
عوام کی صحت کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے'حاجی زبیر علی
ہائی رسک علاقوں میں ڈینگی سپرے ترجیحی بنیادوں پر کررہے ہیں'مئیر پشاور
عوام کی صحت کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا' ہائی رسک علاقوں میں ڈینگی سپرے ترجیحی بنیادوں پر کررہے ہیں
پشاور کے مختلف علاقوں میں ڈینگی سے بچاؤ کا سپرے کا عمل جاری ہے اور پورے پشاور میں بلاتعطل ڈینگی سے بچاو کا سپرے کیاجائیگا اس سلسلے میں انہوں نے فوکل پرسن برائے ڈینگی مدثر نظر کو خصوصی ٹاسک سونپا ہے جس میں وہ این سی کی سطح پر بلاتعطل ڈینگی سپرے کرایا جارہا ہے اس حوالے سے گذشتہ روز انچار چ ڈینگی مدثر نظر کی سربراہ ہی میں ڈینگی سے بچاؤ کا سپرے کا عمل جار ی ہے اور پشاور کے مختلف علاقوں جس میں این سی 103 این سی 107 'این سی 33 'این سی 34 ' این سی 128 'این سی 41 'این سی 42 ' این سی 51 ' این سی 87 اور دیگر این سیز میں ڈینگی سے بچاؤ کا سپرے کیاجارہا ہے 'اس موقع فوکل پرسن مدثر نظر روزانہ کی رپورٹ سے میئر پشاور کو آگاہ کررہے ہیں، مئیر پشاور،
عوام کو ڈینگی سے بچاؤ اولین ترجیح ہے ' ہماری پہلی ترجیح ہائی رسک علاقوں میں ڈینگی سپرے کرنا ہے جبکہ کالجوں 'سکولوں اور سنٹرل جیل پشاور میں ڈینگی سے بچاؤ کا سپرے کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈینگی کےمریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور یہاں تک ہسپتالوں میں مریضوں کے بیڈز بھر چکے ہیں اور زیادہ ترلوگ گھروں میں علاج کررہے ہیں اس حوالے سے علاقہ چیئرمینوں کی ساتھ رابطے میں ہے اور ان کے تعاون سے ہر دو این سیز کو ایک ایک عدد فوگر شولڈرمشین بھی فراہم کررہے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی سپرے اپنے اپنے علاقوں میں کررہے ہیں،