وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے صوبے کے پہلے پارکنگ سکائی لائن نمکمنڈی پشاور کا افتتاح کیا
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے صوبے کے پہلے پارکنگ سکائی لائن نمکمنڈی پشاور میں سنگ بنیاد رکھتے ہوئے وزیر اعلی نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کو صوبے کا بجلی کے خالص منافع کے 60 ارب روپے بقایا جات ہے جس میں 20 ارب روپے آئند ہ ہفتے ملیں گے جبکہ باقی ہر مہینے 5 ارب روپے ملیں گے اور صوبے کا اب تک بینک سے قرضہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ،تقریب میں رکن قومی اسمبلی حاجی شوکت علی ، اراکین صوبائی اسمبلی کامران بنگش ، واجداللہ، محمد آصف خان ، ٹائونز ناظمین فرید اللہ کافور ڈھیری، زاہدندیم ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ظاہر شاہ، ڈی سی پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ ، نائب ناظم سید قاسم علی شاہ، ڈائریکٹر جنرل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میاں شفیق الرحمان ، ڈی جی ایم ڈی اے صاحبزادہ محمد طارق ، ٹائون ون میونسپل آفیسر سلیم خان ، چیف ایگزیکٹو ڈبلیو ایس ایس پی سید ظفر علی شاہ پلاننگ آفیسر امیر خان ، اکائونٹنٹ عزیز خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن قدیم شاہ ، اے ڈی پراپر ٹی کامران امجد ، یونین کونسل 18 کے ڈسٹرکٹ ممبر تقدیر علی سمیت ڈسٹرکٹ و ٹائونز ممبران اور تاجر برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہاکہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی کارکردگی قابل ستائش ہے اور صوبے کے دیگر اضلاع کو بھی پشاورکی ضلعی حکومت کی تقلیدکرنا چاہیے ، انہوں نے کہاکہ جب سے میں وزیراعلی بنا ہوں تب سے پشاور کی ضلعی حکومت کی کارکردگی سب سے بہترین ہے، اور بحیثیت ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان کی کارکردگی قابل ستائش ہے اور دیگر اضلاع کی ناظمین کیلئے ایک مثال ہے جنہوں نے نہ صرف بلدیاتی نظام کو کامیاب کیا بلکہ ضلعی حکومت کی آمدن بڑھاکر ملازمین کا مستقبل محفوظ کیا اور پشاور میں انقلابی اور منفرد منصوبے شروع کئے انہوں نے کہاکہ تاجر برادری نے تحائف میں سب کچھ پیش کردیا لیکن یہاں کے مشہور تکے نہیں لائے، انہوں نے کہاکہ آج کل ملک میں ٹینشن چل رہی ہے ہم سب افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور امیدرکھتا ہوں انڈیا جنگ کی طرف نہیں جائیں گے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو قوم انڈیا کو سبق سکھائے گی انہوں نے کہاکہ حکومت عوام فوج اور اداروں کے ساتھ کھڑ ے ہیں محمود خان نے رکن قومی اسمبلی حاجی شوکت علی کے مطالبے پر نمکمنڈی سڑک بنانے ، جیم سٹون چوک تعمیر کرنے اور لائٹ لگانے کا بھی اعلان کیا ہے انہوں نے کہاکہ صوبے کے عوام نے دو تہائی اکثریت دی ہے اور ہماری حکومت کا فرض بنتا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرکے دکھائیں ، وزیر اعلی ہائوس کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں وزیر اعلی نے ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹو کو ہدایت کہ پانی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دیں جبکہ گیس کے زیادہ بلز کا نوٹس لیتے ہوئے اس میں کمی کی یقین دہانی بھی کرائی انہوں نے کہاکہ پشاور ہم سب کا ہے اور جتنا بھی ہوسکیں یہاں کے عوام کو ریلیف دیں گے ، محمود خان نے کہاکہ ہم بی آر ٹی منصوبے 23 مارچ تک مکمل کرینگے اور اگر ایساممکن نہ ہواتو پھر میرارد عمل بھی 23 مارچ کو دکھیں اور لائحہ عمل کا اعلان کروں گا ، وزیرا اعلی نے ایبٹ آباد میں قتل ہونے والے افضل کوہستانی کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے اور آئی جی سے جواب طلب کیا ہے
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاکہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کا پہلا کثیر المنزلہ پلازہ2 کنال پانچ مرلے کی اراضی پر مشتمل ہے یہ صوبے کا اپنی نوعیت کا پہلا منفرد منصوبہ ہے جس سے ٹریفک مسائل حل اور کارپارکنگ کی سہولت شہریوں اورتاجروں کو مل جائیگی پارکنگ سکائی لائن منصوبے کا تخمینہ 350 ملین روپے ہیں او ر اس منصوبے سے 120 ملین سالانہ آمدنی ضلعی حکومت کو ملیں گی جس کے بیسمنٹ ، سیمی بیسمنٹ ، گرائونڈ فلور اور فرسٹ فلور پر 119 دکانیں ہوگی جبکہ باقی فلورز پر 198 گاڑیوں کے پارک کرنے کی گنجائش ہو گی انہوں نے کہاکہ دکانیں پہلے سے موجود کرایہ داروں اور الاٹیز کو متبادل کے طور پر فراہم کرینگے ، جبکہ رہ جانے والے دکانیں اوپن آکشن پر نیلام کی جائیگی ، انہوں نے کہاکہ ضلعی حکومت نے دیہی علاقوں کے مکینوں کی معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ہسپتالوں اور سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرکے بجلی کے لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی ، انہوں نے کہاکہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے کارپارکنگ کے گھمبیر مسئلے کا حل ڈھونڈ نکالا ہے ، پشاور میں ٹریفک کے سنگین مسا ئل پیدا ہوئے ماضی میں پلازوں میں پارکنگ کے لیے کوئی پالیسی وضع نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کے لیے کوئی قانون سازی کی گئی اور پلازوں میںپارکنگ کے لیے کوئی بندوبست نہ ہونے کے وجہ سے سڑکوں پر پارکنگ کی روایت نے جنم لیا جس کی وجہ ٹریفک کے نہ ختم ہونے والے مسائل شروع ہوئے۔ ضلعی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے سوچ و بچار اور مشاورت کا عمل شروع کیا اور اس گھمبیر مسئلے کا حل صوبے کا پہلے کثیر المنزلہ کار پارکنگ پلازہ کی صورت میں نکالا جو کہ ضلعی حکومت کے پراپرٹی پر تعمیر کیا جا رہا ہے ،اور اس پلازے کے مکمل ہونے کے ساتھ ہی نمک منڈی اور گرد ونوا ح میں سڑک پر کار پارکنگ پر مکمل پابندی لگا دی جائے گی انہوں نے کہاکہ صوبے کے پہلے پارکنگ پلازہ سے تکہ کڑاہی کے لئے مشہور نمک منڈی کے کاروبار کو تقویت مل جائے گی اور آنے والے مہمانوں کو پارکنگ کی فکر سے چھٹکارا مل جائے گا۔ نمک منڈی فوڈ سٹریٹ کی تعمیر سے بھی شہریوں اورتاجروں کو بڑا ریلیف مل جائے گا، میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکا شکرگزار ہوں کہ جب بھی ضلعی حکومت نے ان کو دعوت دی انہوں نے شارٹ نوٹس پرآکرضلعی حکومت کی حوصلہ افزائی کی ہے