یونائٹیڈ میونسپل ورکرزیونین (رجسٹرڈ)CBA/ CBU ڈسٹرکٹ اینڈ آل ٹا ئونز پشاور کے زیر اہتمام سابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان، سابق نائب ناظم سید قاسم علی شاہ ، ٹائون ون سابق ناظم زہد ندیم، سابق ناظم ٹائون ٹو فرید اللہ ، ناظم ٹائون تھری محمدعلی ارباب کیلئے الوداعی تقریب کا اہتمام کیاگیاتھا جس میں چاروں ٹائونز اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے افسران اور ملازمین شرکت کی
اس موقع پر پشاور اور چاروں ٹائونز میں 4 سالہ بہترین کارکردگی پر سابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کو ایوارڈ سے نواز اگیا جبکہ سابق ناظم ٹائون ون زاہد ندیم،سابق ناظم ٹائون ٹو فرید اللہ ،سابق ناظم ٹائون تھری محمد علی ارباب کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا اس موقع پر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل میاں شفیق الرحمان، ایڈمن آفیسر قدیم شاہ ، ایڈمنسٹریٹر ٹائون ون سلیم خان، ایڈمنسٹریٹر ٹائون ٹو وحیدالرحمان، ایڈمنسٹریٹر ٹائون تھری میاں ا نیس الرحمان، ایڈمنسٹریٹر ٹائون فور احسان اللہ کوبھی بہترین کارکردگی پر ایوارڈ سے نواز ا گیا اس موقع پر سابق ضلع ناظم پشاورمحمد عاصم خان نے سپورٹس گالا میں بہترین کارکردگی پر ملازمین میں سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے ۔ف
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپنے چارسالہ دور حکومت میں پشاورکی بھر پورخدمت اور دن رات کام کیا انہوں نے کہاکہ ہماری کامیابی ایک ٹیم ورک کا نتیجہ تھی اور بلدیاتی افسران اور اہلکاروں کے تعاون کے بغیر اتنی اہم کامیابیاں ملنا ناممکن تھی ہم تمام لوگوں کے محنت اور بہترین ٹیم ورک کانتیجہ ہے کہ پورے صوبے میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاورکی کارکردگی کو ہر سطح پر سراہا جارہا ہے جو کہ ہم سب کیلئے فخر کا مقام ہیں انہوں نے بہترین تعاون اور پشاور کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے پر تمام بلدیاتی افسران اور اہلکاروں کاشکریہ اداکیا اور کہاکہ انکے درواز ے سب کیلئے کھلے ہیں انہوں نے آخر میںیوونائٹیڈ میونسپل ورکرزیونین کے چیئرمین ملک نوید اور جنرل سیکرٹری حاجی روشن اور مکمل ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا
اس موقع پر سابق ضلع نائب ناظم سید قاسم علی شاہ ، سابق ناظم ٹائون ون زاہد ندیم ،سابق ناظم ٹائون ٹو فرید اللہ، سابق ناظم ٹائون تھری محمد علی ارباب ، یونین چیئرمین ملک نوید اور جنرل سیکرٹری حاجی روشن نے بھی خطاب کیا اور ملازمین کو خراج تحسین پیش کیا ا ور کہاکہ انہوں نے جو کچھ بھی کیا ادارے کی ترقی اور ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے کیا ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ناظم پشاورمحمدعاصم خان کو لائف ایچومنٹس ایوارڈ کے علاوہ خصوصی یادگاری سوئینر بھی پیش کیا گیا