Auction of Shops at truck Stand Haji Camp
February 17, 2025Mayor meeting with SSP Operation
March 21, 2025
کیپٹل میٹروپولیٹن میں دکانوں کی نیلامی کردی گئیں'
کیپٹل میٹرپولیٹن دکانوں کی نیلامی شفاف طریقے سے کی گئی ' قائمقام میئر عمران نوید
پشاور () کیپٹل میٹروپولیٹن میں دکانوں کی نیلامی کردی گئیں ' بروز پیر کیپٹل میٹروپولیٹن کے سٹی کونسل ہال میں ایک تقریب کا انعقا د کیاگیاتھا جس میں قائمقام میئر عمران نوید ' پراپرچیئرمینوں کی کمیٹی جس میں چیئرمین ملک طارق جاوید' نور غلام 'عطاء اللہ ' ولی محمد 'ارشاد ' زاہد اللہ شاہ ' یونائیٹڈ میونسپل ورکرز کے چیئرمین ملک نوید ' اسسٹ ڈائریکٹر پراپرٹی ایازخان 'اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی ہلال خان کی موجودگی میں کیپٹل میٹروپولیٹن کی دکانوں کی نیلامی کی گئیں جس میں تاجربرادری نے کثیر تعداد شرکت کرتے ہوئے دکانوں کی بولی میں حصہ لیا اس موقع باقاعدہ ہر دکان کی الگ الگ بولی لگائی گئی جس پر کامیاب بولی دہندگان اپنی اپنی دکانوں کی نیلامی جیتنے پر دستخط کرائے گئے اس موقع پر قائمقام مئیر عمران نوید کہا کہ کیپٹل میٹرپولیٹن کی دکانوں کی نیلامی شفاف طریقے سے کی گئی جس میں باقاعدہ تاجروں نے شرکت کر کے بولیاں لگائی اس سے نہ صرف کیپٹل میٹروپولیٹن کے ریونیو میں اضافہ ہوگا اور تاجر برادری کو فائدہ بھی ہوگا انہوں نے کامیاب بولی دہندگان کو مبارکبا د دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،