Visit to College
October 27, 2022Visit of German Ambassador Mr. Alfred Grannas to Capital Metropolitan Government Peshawar
November 2, 2022
Announcement to build a residential colony for Metropolitan employees.
A committee has been formed to conduct a detailed survey of
Charsadda Road, Northern Bypass, GT Road, and other areas. There will be schools for children, dispensaries for the sick, grounds for youth, mosques, tubewells and other necessities.
کیپٹل میٹروپولیٹن کے ملازمین کے بچوں کیلئے رہائشی کالونی بنائی جائیگی'حاجی زبیر علی
اپنے والد کی نقش قدم پر چلتے ہوئے ملازمین کے مکان کا دیرینہ خواب پورا کرونگا، میئر پشاور زبیر علی
کمیٹی یکم نومبر کو زمین کیلئے سروے کریگی' جس کیلئے باقاعدہ حکمت عملی طے کرلی، میئر پشاور زبیر علی
میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہا ہے کہ کیپٹل میٹروپولیٹن کے ملازمین کے بچوں کے لیے رہائشی کالونی بنائی جائیگی اور انکوچھت فراہم کرینگے 'ملازمین ریٹائرمنٹ کے بعد کمپرسی کی زندگی گزارتے ہیں اور انکے پا س رہنے کیلئے جگہ نہیں ہوتی ' اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اللہ کی فضل وکرم سے ملازمین کے اپنے مکان کا دیرینہ خواب پوراکرونگا ' اور مستقبل میں ملازمین کے بچوں کی گھرکی چھت فراہم ہوجائیگی یہ باتیں میئر پشاور حاجی زبیر علی نے گذشتہ روز ایک اجلاس کے دوران کہیں 'اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ ارشد علی زبیر' ڈائریکٹر ایسٹ سید وقاص علی شا' ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ میاں انیس الرحمان ' ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد اویس خان'ڈائریکٹر فنانس شوکت خان ' چیف انجیئنر ایل سی بی رشید اللہ '' یونائٹیڈ میونسپل کے چیئرمین ملک نوید' مزدور اتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ ' چیئرمینیز ملک طارق جاوید 'آفرید ی خان خان' ارباب وصال اوردیگر نے شرکت کیں اس موقع پر اجلاس میں ملازمین کو پلاٹ دینے کے حوالے سے جگہ کا انتخاب کیلئے یکم نومبر بروز منگل کواجلاس کا وفد چارسدہ روڈ' نادرن بائی پاس ' جی ٹی روڈ اوردیگر علاقوں کا تفصیلی سروے کریگی اور ملازمین کے لیے پلاٹ کے جگہ کا انتخاب کرینگے اس حوالے سے باقاعدہ ایک فار م بنایا جائیگا جوکہ کیپٹل میٹروپولیٹن کے ملازمین میں تقسیم ہوگا جس سے اندازہ ہوجائیگا کہ ملازمین کیلئے کتنی زمین درکارہے'جس کے لیے باقاعدہ حکمت عملی طے کرلی گئیں ہے مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے مزید کہاکہ ملازمین کیلئے ٹی ایم اے کالونی بنایاجائیگا جس میں انکے بچوں کیلئے سکولز' ڈسپنسری 'گرائونڈ 'مسجد 'ٹیوب ویل اور دیگر ضروریات پوری کرینگے ' انہوں نے کہاکہ ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد انکے پاس کچھ نہیں ہوتا اورانکے پاس رہنے کی جگہ نہیں ہوتی جسکی وجہ سے ا نکو کافی مشکلات پیش آتی ہے ' انہوں نے کہاکہ میری پوری کوشش ہے کہ میں ملازمین کو جلد از جلدگھر کیلئے پلاٹ فراہم کروں جس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کمیٹی کو ہدایت کہ اس سلسلے میں تمام کام جلداز جلد کیاجائے ۔