E-Auctions of Parking Stands in Various Terminals of Capital Metropolitan Government Peshawar
November 3, 2022Auction food street
January 5, 2023
آر ایم او عالمزیب خان کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیگی، حاجی زبیرعلی
نئے تعینات ہونے والے ریجنل میونسپل آفیسر ( آ ر ایم او ) حامد منصور کو خوش آمدید کہتے ہیں، مئیر پشاور
ہمیشہ اپنی ڈیوٹی میں بلدیاتی ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے کام کیا، ریٹائرڈ آر ایم اوعالمزیب خان
پشاور () میئر پشاور حاجی زبیر علی نے آر ایم او عالمزیب خان کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیگی ، محکمہ بلدیات کیلئے انہوں نے شبانہ روز محنت کیں ، سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کر انکے ساتھ قربت رہی ہیں ، نئے تعینات ہونے والے ریجنل میونسپل آفیسر ( آ ر ایم او ) حامد منصور کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ ریٹائر ہونے والے آ ر ایم او عالمزیب خان کی طر ح بلدیاتی نظام کی مضبوطی میں اہم کردار اداکرینگے اجلاس میں ریٹائر ہونے والے آر ایم او عالمزیب خان کا الوداعی اور نئے تعینات ہونے والے آر ایم او حامد منصور خان کو خوش آمدید کہاکہ اس موقع پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے ریٹائر ہونے والے آر ایم او عالمزیب خان کو پھولوں کا گلدستہ اور شیلڈ پیش کیا گیا جبکہ نئے تعینات آر ایم او حامد منصورکو بھی پھولوں کا گلدستہ پیش کیاگیا،بروز منگل سٹی کونسل ہال میں ایک اجلاس کا انعقاد کیاگیاتھا جس میں تحصیل متھرا کے چیئرمین فرید اللہ ، تحصیل پشتہ خرہ کے چیئرمین ہارون صفت ، ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور ارشد علی زبیر، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اویس خان ،سلیم خان ، ڈائریکٹر اسٹیٹٹ منیجمنٹ میاں انیس الرحمان ، ڈائریکٹر ایسٹ وقاص علی شا ہ ، ایڈمن آفیسر خدائے نظر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پراپرٹی کامران امجد،ڈائریکٹر فنانس شوکت خان ، یونائیٹیڈ میونسپل ورکرز یونین کے چیئرمین ملک نوید ، مزدور اتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ ودیگر بلدیاتی افسران ،چئیرمینز ودیگر نے شرکت کیں اس موقع پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہا کہ آج اجلاس میں عالمزیب خان پھولوں کی گلدستہ کی طرح ہمارے سامنے ہیں، انکی محنت ومشقت نے آج انکو اس مقام پر پہنچایا اور انہو ں نے ہمیشہ بلدیاتی نظام کی کامیابی میں اپنا کردار پیش کیا جب کوئی مسئلہ درپیش آتاتو اس پر ان سے معاونت لیتاتھااس موقع پر ریٹائر ڈ ہونے والے آر ایم ا و عالمزیب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیشہ اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری سے کیں اور میں نے اکثر اوقات باہر اضلاع میں ڈیوٹی سرانجام دی لیکن آخر کے 4 سال میں نے پشاور میں ڈیوٹی سرانجام دی جو میر ے لیے اعزاز کی بات ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیشہ اپنی ڈیوٹی میں بلدیاتی ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے کام کیا اور کوشش کی کہ بلدیاتی ملازمین کی خدمت کرسکوں اس موقع پر یونائیٹیڈ میونسپل ورکرز کے چیئرمین ملک نوید نے بھی تقریب سے خطاب کیا او ر کہاکہ آ ر ایم او عالمزیب خان نے ہمیشہ بلدیاتی ملازمین کی خدمت میں پیش پیش رہے ہیں اور جب بھی کوئی مسئلہ پیش آتا تو انکی بھر پور معاونت ملتی تھی ۔