cropped-WhatsApp-Image-2022-06-06-at-3.57.33-PM-1.jpegcropped-cropped-cropped-logo-cdg-1.jpgcropped-WhatsApp-Image-2022-06-06-at-3.57.33-PM-1.jpegcropped-WhatsApp-Image-2022-06-06-at-3.57.33-PM-1.jpeg
  • Home
  • About Us
    • Message from Mayor Peshawar
    • Message from Director General Peshawar
    • About Peshawar
    • Organogram
  • International Delegations
  • Projects
    • Current Projects
    • Profile of Completed Projects
    • Future Projects
  • E-Citizens Corner
    • E-Auction
    • Citizen Portal
    • Tenders/Auction
    • Advertisments
    • Careers
  • Online Complaint Cell
  • Events/MOU’s
    • MOU’s
    • Events
    • Videos
  • Gallery
  • Downloads
    • Tender Bid Documents
    • Notifications
    • Acts & Rules
      • Local Government Act 2019
      • City District Government Budget Rules
      • Rule of Business Govt of KPK
      • Village & Neighborhood Council Rules of Business 2015
      • Local Govt Act 2013
      • District Govt Rules of Business 2015
      • District or City District Govt Budget Rules 2016
      • District government rules in Urdu
      • The Khyber Pakhtunkhwa District Government Rules of Business, 2015
    • legislation
      • Bye Laws
      • Notification
      • Proposed Bye Laws
      • PND Guildeline
      • Resolution
      • Mins of CDGPeshawar
    • Hamara Peshawar Magazine 2019
  • Assets
    • Moveable Assets
    • Immoveable Properties
  • City District Colleges
    • City District Degree College For Women Peshawar
    • Muncipal Inter College For Boys
    • Municipal Inter College For Girls
  • Contact Us
✕
Auction
October 25, 2022
colony
October 31, 2022

Visit to College



میری خصوصی توجہ تعلیمی اداروں اور طلبا و طالبات کا تعلیمی معیار بہتر بنانے پر بھی ہے ، میئر پشاور زبیر علی سٹی میٹروپولیٹن کے زیر انتظام آنے والے سکول کالجز کی حالت زار دیکھ کر اندازہ ہوا کہ ان پر کسی نے توجہ نہیں دی ، لیکن ہم ان کی اپگرڈیشن کرینگے ، میڈیا سے بات چیت میئر پشاور نے سٹی ڈسٹرکٹ ڈگری کالج برائے طالبات پشاور میں جدید کرسیاں ، واٹر کولر اور دیگر سامان مہیا کردیا، سٹاف کی کمی پوری کرنے سمیت دیگر ضروریات جلد پوری کرنے کا وعدہ پشاور () میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہا ہے کہ شہر کے سرکاری سکول و کالجز کی حالت زار دیکھ کر دل بہت دکھتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ ان پر خصوصی توجہ دے رہا ہوں تاکہ عوام کے بچوں بچیوں کا معیار تعلیم بھی بہتر ہو سکے اور انہیں بہترین ماحول میں تعلیم کے زیور سے آراستہ بھی کیا جاسکے ، سٹی ڈسٹرکٹ ڈگری کالج برائے طالبات کو ضروری سامان مہیا کردیا گیا ہے ، ان کی سٹاف کی کمی پوری کرنے سمیت دیگر ضروریات بھی جلد پوری کی جائینگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سٹی ڈسٹرکٹ ڈگری کالج برائے طالبات پشاور کے دورے اور کرسیوں و الیکٹرک واٹر کولر ز سمیت دیگر سامان کی فراہمی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سٹی ڈسٹرکٹ ڈگری کالج برائے طالبات کی پرنسپل اور اساتذہ سمیت سٹاف اراکین بھی موجود رہے ۔ میئر پشاور نے سٹی ڈسٹرکٹ ڈگری کالج برائے طالبات کا دورہ کیا اور کالج میں امتحانی حال سمیت ، لائبریری اور کلاس رومز کا جائزہ لیا۔ انہیں بتایا گیا کہ کالج جو کہ گزشتہ بیس سال سے بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہا ہے میں اساتذہ سمیت دیگر سٹاف کی کمی کا سامنہ ہے جسے میئر پشاور نے جلد از جلد پورا کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ پرنسپل صاحبہ نے میئر پشاور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح طالبات کے لیے جدید طرز کی آرام دہ کرسیاں اور پینے کے صاف پانی کے لیے الیکٹرک واٹر کولرز فراہم کیے گئے ہیں اسی طرح کالج میں خستہ حالی کا شکار ہونے والے عمارتی حصوں کی بھی مرمت کروائی جائے ، میئر پشاور نے اس حوالے سے بھی یقین دلایا کہ یہ تمام تر ضروری کام بہت جلد مکمل کر لیے جائینگے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میئر پشاور حاجی زبیر علی کا کہنا تھا کہ ان کی خصوصی توجہ تعلیمی اداروں پر مرکوز ہے تاکہ اپنی نوجوان نسل کو جدید دور کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے انہیں معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے اور وہ تعلیمی اداروے جہاں یہ بچے بچیاں تعلیم حاصل کرتے ہیں وہاں کی تمام تر ضروریات کو بھی پورا کیا جاسکے تاکہ فرینڈلی ماحول میں طلبا و طالبات کو بلا کسی مشکل کے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جاسکے ، اور قوم کو متاثر کن اور ہر لحاذ سے کارآمد تعلیم یافتہ نسل کا تحفہ دیا جاسکے ۔ سٹی ڈسٹرکٹ ڈگری کالج برائے طالبات پشاور کی پرنسپل نے میئر پشاور کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ تعاون کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رکھا جائیگا ، جس پر میئر پشاور کی جانب سے مکمل یقین دہانی کرائی گئی ۔
Share
admin
admin

Related posts

June 23, 2025

Portugal Braga City Global Parliament of Mayors Conference


Read more

Comments are closed.

Directorate Of Capital Metropolitan Government Peshawar
Bacha Khan Squre
charsadda Road , Peshawar
Phone: 0092-091-9212298-9210363
Email: director.general@cmgp.gkp.pk

© 2025 Betheme by Muffin group | All Rights Reserved | Powered by WordPress